25 جولائی2018 کو آر ٹی ایس کام کرتا تو آج چیزیں سستی ہوتیں ، مفتاح اسماعیل-


مسلم لیگن کے رہنما و سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کاکہنا ہے کہ رواں ہفتےنےانفارمیشن سسٹم کےقابل بھروسہ ہونےکی اہمیت سےآگاہ کیا،اگر25 جولائی 2018کوآرٹی ایس کام کرتاتوآج دوائیں ،چینی، گندم سستی ہوتی، آرٹی ایس نےکام کیاہوتاتو آج بجلی، پٹرول،گیس اورڈالر بھی سستا ہوتا۔
اپنے ایک بیان میں aمفتاح اسماعیل نے کہا کہ برآمدکنندگان، فیکٹریاں اور دیگر کاروبار زیادہ منافع بخش ہوتے۔
مفتاح اسماعیل نے کہا کہ 25 جولائی 2018 کوآرٹی ایس کام کرتاتوآج تنخواہیں زیادہ اوران پرٹیکس کم ،جبکہ آج نئی نوکریوں کے مواقع تلاش کرنا زیادہ آسان ہوتا۔
انہوں نے کہا کہ آرٹی ایس نےکام کیاہوتاتوآج والدین کےپاس بچوں پرخرچ کرنےکےلیےزیادہ رقم ہوتی۔
مفتاح اسماعیل نے کہا کہ آر ٹی ایس کے حادثے نے ہمیں خوشحالی کے راستے سے 
دور کر دیا۔


No comments:

Post a Comment