کورونا سے نمٹنے پر عالمی سطح پر پذیرائی مل رہی ہے، شبلی فراز


وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز کا کہنا ہے کہ کورونا کے باعث کچھ عرصے کےلیے لاک ڈاؤن کیا ، ہمارے کچھ دوستوں نےزور ڈالا لاک ڈاؤن کرنے کا جس کے بعد عمران خان نے ایسی حکمت عملی اختیار کی کہ لاک ڈاؤن کے دوران زندگی بھی چلتی رہے، کورونا سے نمٹنے پر عالمی سطح پر پذیرائی مل رہی ہے۔اسلام آباد میں
پریس کانفرنس کرتے ہوئے شبلی فراز نے کہا کہ اشرافیہ

 اپنے مہروں کے ذریعے تنقید کرتے رہ عمران خان کسی بھی مقام پر غیر متزلزل نہیں ہوئے،جبکہ جن کی نیت ٹھیک نہیں تھی وہ آج منہ چھپاتے پھر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کورونا سے جیسے نمٹا عالمی سطح پر پذیرائی ہو رہی ہے، کئی ملکوں نے ہماری لاک ڈاؤن کی پالیسی اپنائی اور کئی ملکوں نے ہماری اسمارٹ لاک ڈاؤن کی پالیسی اپنائی۔

No comments:

Post a Comment