کور کمانڈرز کانفرنس: آرمی چیف کا آپریشنل تیاریوں پر اظہار اطمینان




             

                            Gen Bajwa to stay on as COAS for 6 more months: SC - DAWN.COM

                                      

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت کور کمانڈرز کانفرنس میں پاکستان کی سلامتی کو درپیش کسی بھی خطرے سے نمٹنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

پاک افواج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹر جنرل کے مطابق کورکمانڈرز کانفرنس میں آپریشنل تیاریوں اور اندرونی و بیرونی سلامتی کے پس منظر میں خطرات کا جائزہ لیا گیا۔ 

آرمی چیف نے تمام فارمیشنز کی کوشسوں کو سراہا، آرمی چیف نےعلاقائی سلامتی کےپیرائےمیں تمام فارمیشنزکی اعلیٰ سطح کی جنگی تیاریوں کی ستائش کی۔ 

آئی ایس پی آر کے مطابق کورکمانڈرز کانفرنس میں مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی ظالمانہ کارروائیوں کا خصوصی جائزہ لیا گیا۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے 5 اگست کے اقدامات کو آئندہ ماہ ایک سال ہونے کو ہے۔ آزادی کے لیے بہادر کشمیریوں کی قانونی جدوجہد کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔

آرمی چیف نےکورونا، ٹڈیوں سے نمٹنے میں سول انتظامیہ کی مدد کیلئے کوششوں کوسراہا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے عیدالاضحٰی اور محرم الحرام پر کورونا سے متعلق انتہائی احتیاط پر زور دیا۔

 کور کمانڈرز کانفرنس میں ڈاکٹرز، ہیلتھ کیئر ورکرز، پیرا میڈیکس کی کوششوں کی تعریف کی گئی۔

اس موقع پر آرمی چیف نے پاک فوج کی مجموعی آپریشنل تیاریوں پر مکمل اطمینان کا اظہار کیا۔

No comments:

Post a Comment